• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک میں ڈالرکی قدرایک پیسے کم ہوگئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدرمیں مزید ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 138.84روپے سے گھٹ کر 138.83روپے اور قیمت فروخت 138.94روپے سے گھٹ کر 138.93 روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 10پیسے اورقیمت فروخت میں 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 138.70روپے سے بڑھ کر 138.80روپے اورقیمت فروخت 139.00روپے سے بڑھ کر 139.20روپے ہوگئی۔

تازہ ترین