کراچی (جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال اور (ڈمی) شیخ رشید احمد ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جیل بھیجنے کا وعدہ پورا کر دیاہے۔ فواد چوہدری خان صاحب کی وجہ سے ہیں، وہ میری کابینہ میں نہیں ہوں گے۔ موجودہ حالات میں نئے پاکستان کا خمار اور نشہ ہرن ہوگیا۔ پروگرام کے دوران (ڈمی) شیخ رشید نے شکوہ کیا کہ مجھے مرغی کیوں نہیں ملی؟۔ ایک موقع ایسا بھی آیا جب اُنہوں نے خودکشی کرنے کا اعلان کردیا۔ ”شیخ کی پیٹ با مشقت سزا، عشق نہ پوچھدا ذات، برصغیر کی ترقی اور یورپ کی محتاجی“اِن تمام موضوعات پر بھی ”خبرناک“ میں دلچسپ گفتگو ہوگی۔ طنز و مزاح سے بھرپور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔