• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے بازو میں تکلیف ہے لیکن انکے ذاتی معالج کو ملنے نہیں دیا گیا،مریم نواز

لاہور(نمائندہ جنگ)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کے بازو میں تکلیف ہے لیکن اس کے باوجود ان کے ذاتی معالج کو ملنے نہیں دیا گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام کے ذریعے مریم نواز نے بتایا کہ ان کے والد میاں نواز شریف کے بازو میں درد کی شکایت ہے جو انجائنا ہو سکتی ہے لیکن اس کے باوجود انھیں اپنے ذاتی معالج سے ملنے نہیں دیا گیا۔مریم نواز نے لکھا کہ میاں صاحب صبح سے اپنے بازو میں درد کی شکایت کر تے رہےلیکن اس کے باوجود ان کے ذاتی معالج کو ملنے نہیں دیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹر عدنان نے میڈیکل آفیسر کو بتایا کہ میاں صاحب دل کے مریض ہیں اور ان کے بازو میں درد کی کیفیت خطرناک علامت ہو سکتی ہے لیکن اس کے باوجود انھیں کہا گیا کہ وہ پیر کوملاقات کیلئے آئیں۔
تازہ ترین