• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کیلئے آئینی پیکیج آخری مراحل میں ہے،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیراُمورکشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنےکہاہےکہ آئینی حقوق کے حوالے سےگلگت بلتستان کے عوام کی 70 سالہ محرومیاں دور کی جائیں گی ،قومی سلامتی اور گلگت بلتستان کے عوام کی اُمنگوں کےمطابق آئینی حقوق دیےجائیں گے۔ گلگت بلتستان کے لیے آئینی پیکیج آخری مراحل میں ہے اور اس ضمن میں جلد پیش رفت متوقع ہے،گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے ٹورزم یونیورسٹی کے قیام اورچھوٹے پیمانے پر قرضے دینے کے لیے حکمت عملی بنائی جارہی ہے، انہوں نے یہ بات گلگت بلتستان کونسل کے ممبران سے ملاقات میں کہی،ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیکورٹی صورت حال ،ترقیاتی منصوبوں اور آئینی حقوق کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایسی منرل پالیسی کی اشد ضرورت ہے جس کے تحت گلگتبلتستان کے معدنی وسائل کو بیرون ملک برآمد کیا جا سکے، گلگت بلتستان میں بلین ٹری پروگرام کے تحت ایسے درخت لگائے جائیں گے جو پھل دار اور گلگت بلتستان کےموسمی حالات کے مطابق ہوں گے۔
تازہ ترین