لاہور(پ ر) سابق سیکرٹری اور سابق ممبر متروکہ وقف املاک بورڈ چوہدری بشیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے متروکہ وقف املاک بورڈ 1960ء میں قائم ہوا۔ 1960ءسے لیکر 1994ءتک آئی سی ایس، سی ایس پی، پی ایس پی، پی سی ایس اور جی اے آر افسر بورڈ کے چیئرمین رہے۔ ملک معراج خالد اور شیخ رشید (مرحوم) بورڈ کے چیئرمین نہیں رہے۔ بلکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے وزیر رہے۔