ملتان (سٹاف رپورٹر) میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کی منصفانہ تقسیم پر عمل پیرا ہیں تمام یوسی چیئرمین میرے لئے قابل احترام ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نےیوسی چیئرمین چوہدری اعجاز فخر کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں رانا سجاد، چوہدری اسلم ہمایوں، ملک عبدالرھیم، واصف بٹ، حاجی رفیق، سرور انصاری، اکبر انصاری، رسالت شیروانی، اسلم ڈوگر، شیخ ندیم اکبر، زاہد بشیر، رانا نعیم، زاہد عدنان گڈو، ججی ڈوگر ودیگر موجود تھے،انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کی ترقی و خوشحالی میرا خواب ہے ، انہوں نے تمام چیئرمینوں کو یقین دلایا کہ ان کے ساتھ ساتھ وائس چیئرمینوں اور کونسلرز کے مسائل کے حل کے لئے بھی ان کے دروازے کھلے ہیں ۔