• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز،زرداری سے معاملے کیلئے دبائو، دونوں نے کاغذی کمپنیاں بناکر منی لانڈرنگ کی، لے دے کر مسئلہ ختم کرناتھا تو عمران وزیراعظم کیوں بنے، فواد چوہدری

جہلم /منگلا (نیوز ایجنسیاں ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے معاملہ کرنے کیلئے دباو ہے،دونوں نے کاغذی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کی ،لے دے کر مسئلہ ختم کرنا ہوتا تو عمران وزیر اعظم کیوں بنتے،بد عنوانی پر سودے بازی ممکن نہیں،2018سیاسی کا میابی 2019معاشی کا مرانیوں کا سال ہے،زرداری اور شریف مافیا نے بہت لوٹ مار کی،کلاکاروں پر ہاتھ ہولا رکھنے اور لے دے کی پالیسی اختیار کرنے کے مشورے آ رہے ہیں مگر قبول نہیں کرینگے،ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ پورا ہوگا، حسن نواز اور حسین نواز کیا ملکہ الزبتھ کے رشتے دار ہیں، آصف زرداری کے بعد اگلی باری خورشید شاہ کی ہے کیونکہ اب سکھر پیکج کی باتیں بھی آنی ہیں اسی لیے خورشید شاہ گھبرائے ہوئے ہیں اداروں کو تباہ کرنیوالے ولن خورشید شاہ ہیں عمران خان پر مقدمہ مضحکہ خیز اور توہین آمیر ہے بڑے ڈاکوئوں کے ساتھ عمران خان کو جوڑنا توہین ہے نیب کو مقدمہ واپس لیکر عمران خان سے معافی مانگنی چاہیے، ای سی ایل سے متعلق عدالت کے فیصلے پر عمل کریں گے تحریری فیصلے کے بعد ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ کریں گے،نواز شریف پرویز مشرف سے ڈیل کر کے بیرون ملک گئے تھے، اعظم سواتی نے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا آئی جی اسلام آباد کو پہلے ہی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا ۔ انہیں انتظامی امور پر تبدیل کیا جا رہا تھا۔ بیوروکریٹس کو عوامی نمائندوں کے فون سننا پڑیں گے علیمہ خان کے معاملے پر ایک نجی ٹی وی نے صحافتی بد دیانتی کا مظاہرہ کیا علیمہ خان نے اپنی جائیدادوں کی وضاحت دے دی ہے علیمہ خان نے اپنی جائیداد کا اعتراف خود کیا علیمہ خان نے اپنی جائیداد ایمنسٹی اسکیم میں ڈکلیئر کی تھی،عمران خان شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی نہیں بنانا چاہتے تھے،سیاسی ایشوز کو عدالتوں میں نہیں جانا چاہیے عدالتی نظام میں بہتری کی ضرورت ہےاحتساب منطقی انجام تک پہنچائیں گے،بد عنوانی پر سودے بازی ممکن نہیں، سمجھوتہ ہی کرنا ہوتا تو عمران خان وزیر اعظم کیوں بنتے،2018سیاسی کا میابی 2019معاشی کا مرانیوں کا سال ہے،زرداری اور شریف مافیا نے بہت لوٹ مار کی،احتساب کے حوالے سے عمران خان کسی کے دبائو میں نہیں آئیں گے،کلاکاروں پر ہاتھ ہولا رکھنے اور لے دے کی پالیسی اختیار کرنے کے مشورے آ رہے ہیں مگر قبول نہیں کرینگے،ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ پورا ہوگا وہ ہفتہ کو یہاں اپنے آبائی حلقہ میں میرپور منگلا روڈ پر استقبالیہ سے خطاب اور انٹرویو دے رہے تھے، وزیر اطلاعات نے کہا کہ پہلے اس ملک میں نواز شریف اور زرداری مافیا بیٹھا تھا، جنہوں نے کاغذی کمپنیاں بنا کر لوٹ مار کی، ان کی سات نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا، یہ کاغذی کمپنیاں کمیشن کے لئے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن برطانیہ میں حسن نواز اور حسین نواز کی جائیدادوں سے آگاہ ہیں، یہ لوگ یہاں آ کر معصوم سا منہ بنا کر کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے شہری نہیں ہیں، میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا یہ ملکہ الزبتھ کے رشتہ دار ہیں، گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی اپیل کے باوجود کارکن نواز شریف کے لئے جیل نہیں پہنچے، مافیا چاہتا ہے کہ ان کی لوٹی دولت کو تحفظ دینے کے لئے عوام باہر نکلیں، عمران خان کسی کے دبائو میں نہیں آئیں گے، حکومت احتساب پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرے گی، قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹھگز آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ عوام ان کے پیسے بچانے کے لئے باہر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کلاکاروں کو ہم نے دبایا ہے تو ہاتھ ہولا رکھنے کی باتیں سامنے آ رہی ہیں اور لے دے کی پالیسی اختیار کرنے کے مشورے سامنے آ رہے ہیں، اگر ہم نے سمجھوتہ ہی کرنا تھا تو پھر عمران خان کو وزیراعظم بنانے کا کیا فائدہ ہے، وزیراعظم ان کے دبائو میں نہیں آئے، اسی لئے ان کی چیخیں آسمان پر پہنچ رہی ہیں، یہ نرم و گداز بستروں پر سونے کے عادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو پیسہ لوٹ کر باہر لے جایا گیا، یہ صحت تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں پر لگنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بدعنوانی سے پاک حکومت دینے کی بات کی تھی، حکومت کے موجودہ دورانیہ میں کسی ایک وزیر کی کرپشن کا کوئی ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا، اس کے علاوہ پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی بات کی گئی، اس مقصد کے لئے وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کے دورے کئے، وہاں فلسطین اور کشمیر کی بات کی، ہم تجارت کو آسان بنانا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ صرف دسمبر میں ہماری برآمدات میں 4.68 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 8.88 فیصد کمی واقع ہوئی، تجارتی خسارہ میں 54 کروڑ ڈالر کی بہتری آئی، اس کے نتیجہ میں ملک میں انڈسٹری لگے گی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ہم نے عوام سے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے، پانچ سال میں اس سے بھی زیادہ نوکریاں دیں گے، پچاس لاکھ گھر منصوبہ آتے ہی شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین