• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری الگ جماعت ہے، پی ٹی آئی کو جوابدہ نہیں،وزیراعظم پبلک اکائونٹس کمیٹی سے اپنا ممبرنکال کر مجھے شامل کریں، شیخ رشید

لاہور(جنرل رپورٹر/مانیٹرنگ سیل)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ پی ٹی آئی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل اپنے کسی رکن کو ڈراپ کرکے مجھے شامل کرے،عمران خان سے تعلقات ہیں جس پر مجھے فخر ہے، میں ایک علیحدہ سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، پی ٹی آئی کوجوابدہ نہیں۔شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کی سربراہی دینے کیخلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں،زرداری اور نوازشریف کا کوئی مستقبل نہیں ہے،لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایاجاسکتا، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کی سربراہی دینے کے خلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں، پیر کو اس سلسلے میں وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا، مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بھی شامل کیا جائے، اس کے لئے پی ٹی آئی اپنے ایک رکن کو واپس لیے۔مسلم لیگ (ن) کے معاملات کو دیکھنے والی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی سربراہی مجھے سونپی جائے، میں مسلم لیگ (ن) کے معاملات کا آڈٹ کروں گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ۔ آصف زرداری اور نوازشریف کا کوئی مستقبل نہیں ہے، مریم نواز بیٹی کی طرح ہے، ان کے خلاف کبھی منفی بات نہیں کی۔شیخ رشید نے کہا کہ نئی ٹرینوں کے افتتاح کیلئے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے، روہڑی ریلوے اسٹیشن پر 100 سے زائد دکانیں قائم کی جا رہی ہیں اور ایک شاپنگ مال بھی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین