کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سریاب روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے میں ناکامی پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے عارف گلی کا رہائشی نوجوان محمد رحیم ہفتے کی شام کو موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا وہ جسے ہی عارف گلی میں پہنچا تو دو نامعلوم افراد نے اس سے موٹرسائیکل چھننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔