• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکس آفنڈرز رجسٹرمیں شامل سیکڑوں دوست اپنے نام نکلوا نے میں کامیاب

لندن ( نیوز ڈیسک ) سیکس آفنڈرز رجسٹرمیں تاحیات شامل کئے جانے والےسیکڑوں دوست گزشتہ تین سال میں اپنے نام رجسٹر سے خارج کروا نے میں کامیاب ہوگئے۔ سن آن سنڈے کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے مطابق 909 میں سے657موسٹ سیریس آفنڈرز کی رجسٹر سے نام نکلوانے کی درخواستیں کامیابی کے ساتھ منظور ہو گئیں جن کی شرح مجموعی طور پر 72فیصد بنتی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بالغ سیکس آفنڈرز کو 15سال جبکہ 18سال سے کم عمر کو 8 سال بعد رجسٹر سے نام نکلوانے کیلئے پوچھے جانے کا استحقاق حاصل ہے۔ واضح رہے کہ ایک بار رجسٹر سے نام نکل جانے کے بعد آفنڈرز کو پابندیوں سے چھٹکارہ مل جاتا ہے ، انہیںپولیس کو اپنا ایڈریس فراہم کرنے یا کسی بچے کے ساتھ رہنے کی صورت میں معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں رہتی سارہ پائن جن کی بیٹی 2000میں ایک سزا یافتہ پیڈوفائل کے ہاتھوں قتل ہو گئی تھی، انہوں نے سیکس آفنڈرز رجسٹر سے نام نکالے جانے کے معاملے میں ’’ ہنگامی طور پر نظرثانی‘‘ کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین