• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ضمنی بجٹ میں قیمتوں میں اضافے کی بجائے کمی کرے، سراج الحق

 لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت آنے والے ضمنی بجٹ میں قیمتوں میں اضافہ کرنے کی بجائے کمی کا اعلان کرے۔ اگر مزید قیمتیں بڑھائی گئیں تو عوام برداشت نہیں کریں گے ۔قوم سیاسی تماشا دیکھنے کی بجائے اپنے مسائل کا حل چاہتی ہےحکمرانوں کے پاس معاشی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ حکومت اپنے اقدامات اور رویے سے عوام کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل رہی ہے۔ اب تک معاشی ڈاکومینٹیشن ہے نہ معیشت کی بہتری کا کوئی منصوبہ حکمرانوں کے پاس ہے ۔ ٹیکسوں اور قیمتوں کو بڑھا کر لوگوں کا خون نچوڑنا معاشی منصوبہ بندی نہیں ظلم اور استحصال ہے ۔موجودہ حکومت ابھی تک احتساب کو موثر بنانے میں ناکام رہی ہے احتساب اس وقت انقلاب کا ذریعہ بنے گا جب سب کو ایک ہی چھڑی سے ہانکا جائے گا ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوںنے جماعت اسلامی وسطی پنجاب کی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ چھ ماہ میں حکومت عوام کو غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی سے معمولی ریلیف بھی نہیں دے سکی ۔
تازہ ترین