لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے ریزرویشن آفس کے کاؤنٹرز میں اضافہ کر نے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے گزشتہ روز ریلوے ریزویشن آفس کا اچانک دورہ کیا۔ وہ ریزرویشن کیلئے آئے ہوئے افراد سے ملے ا ور ریزرویشن آفس کے مختلف حصوں کو دیکھا ۔انہوں نے چیف کمرشل منیجر آغا وسیم کو ہدایت کی کہ مزید کاؤنٹر بنوائیں،بزرگ مرد وخواتین کیلئے ایک طرف الگ الگ کاؤنٹر بنائے جائیں تاکہ بزرگ شہریوں کو کوئی مشکل نہ ہو۔