اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کی پاک چین اقتصادی راہداری پر خصوصی کمیٹی کے ارکان کا دورہ گوادر ملتوی کر دیا گیا۔ کمیٹی ارکان نے کل گوادر میں کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا۔ اس کیلئے ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا اور سی پیک کے جاری منصوبوں کے بارے میں گوادر میں بریفنگ کی ہدایت کی گئی تھی۔ سائٹ پر ارکان نے منصوبوں کا معائنہ بھی کرنا تھا۔ ارکان کمیٹی کا دورہ گوادر ملتوی کر دیا گیا۔