• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میڈیکل ٹیسٹ میں تاخیر صحت کیلئے خطرناک ہوگی‘‘

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ انہوں نے نواز شریف کی ای سی جی اور بلڈ ٹیسٹ کرانے کا کہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے مزید تاخیر مریض کی صحت کیلئے خطرناک ہو سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنےبیان میں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کی ای سی جی اور بلڈ کے ٹیسٹ فوری کرانےکی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ ان ٹیسٹوں کے رزلٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے ان ٹیسٹوں میں مزید تاخیر مریض کی صحت کیلئے خطرناک ہو سکتی ہے ۔

تازہ ترین