• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں گالم گلوچ، شہباز شریف کا احتجاجا ً واک آوٹ

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف رکن قومی اسمبلی کی طرف سے ایوان میں گالم گلوچ دیے جانے پر احتجاجاً واک آوٹ کرگئے۔

اپوزیشن رہنما آصف زرداری کی تقریر کے بعد اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خطاب سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شورشرابہ اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔


شہباز شریف نے اسپیکر اسد قیصر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک ممبر نے ایوان میں گالی دی ہے،اس کو برداشت نہیں کرسکتا۔

جوابا اسد قیصر نے کہا کہ میں کسی کو بھی اس ایوان میں گالی دینے نہیں دوں گا جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں خود سنی ہے اس لئے ایوان میں نہیں بیٹھ سکتا۔

شور شرابے اور ہنگامہ آرائی میں اپوزیشن اراکین نے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نےکہا کہ دھمکیاں دینے سے ایوان نہیں چلے گا،6 ماہ ہوچکے ہیں نہ وزیراعظم اور نہ ہی وزیر خزانہ ایوان میں آتے ہیں۔

تازہ ترین