• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ اداکار انیل کپور اور ان کی صاحبزادی سونم کپور کی آنے والی نئی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کا گانا گُڑ نال عشق میٹھا‘ریلیز کردیا گیا۔

اس گانے میں ایک مہندی کی تقریب کا منظر فلمایا گیا ہےجس میں انیل کپور اورسونم کپوررقص کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ’گڑ نال عشق میٹھا‘ دراصل 90 کی دہائی کا مقبول گانا ہے جسے گلوکار ملکیت سنگھ کی آواز میں پیش کیا گیا تھا ۔

اس فلم میں ہم جنس پرستی کا موضوع شامل کیا گیا ہے اور اسے سال کی غیر متوقع رومانوی کہانی قرار دیا جارہا ہے۔

اداکار انیل کپور اور اُنکی صاحبزادی سونم کپور حقیقی زندگی کے بعد فلمی دنیا میں بھی باپ بیٹی کے کردار میں نظر آئیں گے۔

شیلے چوپڑا کی ہدایتکاری اور ودھو ونود چوپڑا کی پروڈیوس کردہ فلم 'ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا میں انیل کپور اور سونم کپورپہلی بار سلور اسکرین پرساتھ جلوہ گر ہو نگے ۔


فلم کا ٹائٹل انیل کپور کی 90 کی دہائی میں ریلیز ہوئی فلم ’1942 لواسٹوری‘ کے سپر ہٹ گانے’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ سے لیاگیا ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں جوہی چانولہ اور راج کمار راؤ بھی شامل ہیں۔

فلم رواں سال یکم فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین