انسداد دہشت گردی عدالت میں بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کے دوران اشتہاری ملزم پرویز مشرف کے 2 منجمد بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کے انکشاف پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج اصغر خان نے آج بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے، ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری ملزم پرویز مشرف کےدو منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکلوا لی گئی۔
عدالت کا ملزم کی طرف سے رقم نکلوانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے استفسار کیا کہ دو بینکوں کے منجمد اکاؤنٹس میں سے رقم کیسے نکل گئی؟
عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔
ساتھ ہی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کی دیگر مکمل پراپرٹی اور اکاؤنٹس کی فہرست بھی مانگ کرلی۔