• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان پراجیکٹ کیلئے مزید 5 کروڑ کی منظوری

لاہور (جنرل رپورٹر )وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان کے زیر تکمیل منصوبے کے لئے مزید 5 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ زاہد اختر زمان اور ایڈیشنل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محکمے کے مختلف امور پر غور کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان تکمیل کے بالکل قریب ہے جلد منصوبے کا افتتاح ہوجائے گا۔ ہسپتال میں تمام جدید تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے نشتر ہسپتال پر مریضوں کا دبائو بھی کم ہوگا۔
تازہ ترین