• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ہاکی عالمی چیمپئن بیلجیم پر میچز فکس کرنے کا شبہ

نئی دہلی ( جنگ نیوز) بھارت میں کھیلا گیا ہاکی ورلڈکپ مشکوک ہوگیا۔ نئے عالمی چیمپئن بیلجئم پر اپنے ہی میچز فکس کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بیلجین ہاکی ٹیم کے 2015 سے دسمبر میں کھیلے گئے ورلڈکپ تک کم از کم 20 میچز کے فکس ہونے کی تحقیقات ہورہی ہے۔ ان میچز پر کھلاڑیوں یا ٹیم آفیشلز کی جانب سے غیرقانونی طور سٹے بازی کا شبہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجئم میں گیمنگ کمیشن حرکت میں آگیا ہے جس کے بعد ملکی گیمبگلنگ کنٹرول بورڈ نے بھی ہاکی ایسوسی ایشن سے میچز کی تمام تفصیلات مانگ لی ہیں۔ اس متعلق ہاکی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ فی الحال معلومات کیلئے درخواست کی گئی ہے ، یہ پولیس انکوائری نہیں ہے۔

تازہ ترین