ملتان (سٹاف رپورٹر) گلگشت ، نیو ملتان اور ممتاز آباد میں کمرشل عمارتوں کے ڈیجیٹل نقشے پھاٹا کی گورننگ باڈی کو فراہم کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق پھاٹا ملتان نے گلگشت کالونی ، ممتاز آباد اور نیو ملتان میں اپنی حدود میں موجود کمرشل عمارتوں کی تمام رپورٹس مکمل کر لی گئی ہیں اور ان عمارتوں کے ڈیجیٹل نقشے تیار کئے گئے ہیں، عمارتوں کی لسٹیں بھی بنا لی گئیں جنہیں آئندہ چند روز میں پھاٹا کی لاہور میں موجود گورننگ باڈی میں بھیجا جائے گا ، گورننگ باڈی سے منظوری کے بعد پھاٹا انتظامیہ کمرشلائزیشن فیس کی باقاعدہ وصولی کا آغاز کر دے گی ، ذرائع کے مطابق پھاٹا ملتان کو کمرشلائزیشن فیس کی مد میں 4 ارب روپے سے بھی زائد وصولی کا امکان ہے۔