گوادر( اکبر جندانی۔نامہ نگار) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے میر ین افیئرزکااجلاس ۔ اجلاس میں گوادربندرگاہ کی فعالیت اور تر قیاتی منصوبوں کے امور کا جائز ہ لیا گیا۔ منصوبوں پر سست روی پر کمیٹی کا تشو یش کا اظہار۔ ایف بی آر اور کسٹم کی پا لسیاں واضح نہ ہونے پر آپر یشنل رکاوٹ قرار ۔پانی اور بجلی کی سہولت میسر نہ ہونے سے سر مایہ کاروں کی توجہ کیسے مبذول کرائی جاسکتی ہے۔ کمیٹی کے چیئر پرسن کا وفاقی وزیر کی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر بھی برہمی کااظہار۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے میر ین افیئرز کا اجلاس گزشتہ روز کمیٹی کے چیئرپرسن سنیٹر نز ہت صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔