• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور،(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے مجوزہ میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال ریفارمز ایکٹ مسترد کر دیاہے۔ ینگ ڈاکٹر ز کی جنرل کونسل کا اجلاس گزشتہ روز چلڈرن ہسپتال میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر قاسم اعوان کوایک سال کیلئے نیا صدر، ڈاکٹر سلمان حسیب کو جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر شعیب حسن تارڑ کو چئیرمین منتخب کرلیا گیا ۔2020ءمیں ڈاکٹر سلمان حسیب صدر اور قاسم اعوان جنرل سیکرٹری بن جائیں گے ۔ ینگ ڈاکٹرز کی جنرل کونسل نے کہا کہ مجوزہ ایم ٹی آئی قانون ڈاکٹروں اور مریضوں کیلئے حالات مزید خراب کر دے گا ۔
تازہ ترین