• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’آزادی کشمیر ٹرین مارچ ‘‘کا مقصد مظلوم کشمیریوں کے حق میں آوازبلند کرنا ہے، سنی تحریک

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان سنی تحریک کے رہنمائوں محمد شاداب رضا ،ڈاکٹر محمد شاہد حسین ، محمد عمر قریشی ، افتخار احمد خان ، مولاناغلام محی الدین ، مولانا سیف اللہ نقشبندی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں پریس کانفرنس میں کہ ’آزادی کشمیر ٹرین مارچ ‘‘کا مقصد مقبوضہ وادی کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنا اورشہداء کشمیرکو خراج تحسین پیش کرناہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیر ٹرین مارچ کے سلسلہ میں وفاقی وزیر داخلہ شہر یار اآفرید ی ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ، ایم ڈی ریلویز ، سیکرٹری داخلہ پنجاب ، سیکرٹری داخلہ سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آزادی ٹرین مارچ کے شرکاء کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔
تازہ ترین