• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا ،طلبا کےمسائل حل نہ ہونےپراسلامی جمعیت کی ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا کے زیر اہتمام طلبہ حقوق ریلی نکالی گئی ۔ریلی مین کیفے ٹیریا سے شروع ہوکر یونیورسٹی کے مین گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں شریکطلبہ نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔یونیورسٹی کا مین گیٹ بند کرکے دھرنا بھی دیا ۔ریلی کی اطلاع ملنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران وہاں پہنچے اور شرکاء سے مذاکرات کئے ۔ترجمان جمعیت جامعہ کے مطابق انتظامیہ نےمطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائیاور عملدرآمد کے لئے چند دنوں کی مہلت مانگی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ باربار درخواستوں کے باوجود یونیورسٹی میں طلبہ کو درپیش مسائل حل نہیں کئے جارہے جس میں سب سے بڑا مسئلہ فیسوںمیں اضافہ ہے جو کہ غریب طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہے۔ علاوہ ازیں واصف نعمان کی برطرفی، منشیات کے سدباب سمیت دیگرمطالبات اگر انتظامیہ نے تسلیم نہ کئے تو دوبارہ احتجاج کریں گے ۔
تازہ ترین