ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ میں 21 جنوری سے 2 مارچ تک کے عدالتی ہفتے کیلئے 5 ڈویژن اور 10 سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں، وسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بنچ جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس طارق سلیم شیخ، دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس انوار الحق پنوں صرف 24جنوری تک اسکے بعد28جنوری سے ڈویژن بنچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس صادق محمود خرم، ڈویژن بنچ جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ، پانچواں ڈویژن بنچ جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس شکیل الرحمنٰ خان پر تشکیل دیا گیا ہے جبکہ 8 سنگل بنچز بھی فاضل ججز پر مشتمل ہیں نیز سنگل بنچ میں16فروری تک جسٹس محمد امیر بھٹی ملتان بنچ میں خدمات انجام دیں گے۔