• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبوب دشتی اور جی ایم فنانس کے ریمانڈ میں توسیع

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر )احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منوراحمد شاہوانی نے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جیڈا)میں خورد برد کے الزام میں گرفتار ایم ڈی جیڈا محبوب دشتی اور جی ایم فنانس وقاص احمد کے جسمانی ریمانڈ میں 23جنوری تک کیلئے توسیع کر دی ۔ ملزمان کو گذشتہ روز نیب کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کی جسمانی ریمانڈ میں 15روزہ توسیع کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے دونوں ملزمان کے ریمانڈ میں 23جنوری تک کیلئے توسیع کر نے کے احکامات دیئے ۔
تازہ ترین