• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں انوکھی شادی، دولہا سو برس دلہن 96 سال کی


تھائی لینڈ میں ایک انوکھی شادی منعقد ہوئی ہے جس میں 100برس کے ایک بزرگ نے96سالہ خاتون سے شادی کرلی ہے۔

جی ہاں، تھائی لینڈ کے شہر Ayutthaya کے نرسنگ ہوم میں موجود Tasnga Seedokbuabنامی100سالہ شخص Nang Winنامی96سالہ خاتون کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

نرسنگ ہوم میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں دلہا دلہن کے عزیز و اقارب سمیت نرسنگ ہوم کے دوستوں اور اسٹاف نے شرکت کرکے انہیں مبارکباد دی۔

واضح رہے تاسنگا اور نینگ دونوں کئی برسوں سے نرسنگ ہوم میں مقیم ہیں اور باقی کی زندگی بھی یہیں ایک دوسرے کے ساتھ گزارنے کاوعدہ کیا ہے۔

تازہ ترین