کراچی سے سکھر جانے والا قومی ائر لائن (پی آئی اے) کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ذرائع کے مطابق ائر پورٹ سے پرواز کے تھوڑی ہی دیر بعد ایک ڈرون پی آئی اے کے طیارے کے انتہائی قریب آگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق طیارہ اس وقت 4300 فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا جبکہ ڈرون پی آئی اے طیارے سے 50 سے 100 فٹ اوپر تھا۔
ذرائع کے مطابق پی کے 536 کے کپتان کے مطابق واقعہ سپر ہائی وے پر افغان بستی کے قریب پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق کپتان نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول ٹاور کو دی تھی۔
سول ایوی ایشن حکام نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی ہے جبکہ پولیس حکام کے مطابق موقع پر پولیس ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔