• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، سرکاری ملازمین کیلئے شادی، تدفین، بیوائوں ،بچوں کیلئے فنڈز میں اضافہ

لاہور (نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کیلئےمتعدد مراعات اور گرانٹس کی منظوری دیدی ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہم کام کرنے آئے ہیں اور کام کرکے دکھائیں گے۔ ذرائع نے ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کے حوالے سے بتایا کہ گزیٹڈآفیسرز کے یتیم بچوں کی اسکالر شپ 20 سے 50 ہزار روپے سالانہ جبکہ نان گزیٹڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کیلئے اسکالرشپ 10 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا۔ نان گزیٹڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کومیٹرک تک سالانہ اسکالر شپ 15 سو سے بڑھا کر 5 ہزار کردیاگیا، گزیٹڈ آفیسرز کے بچوں کی شادی گرانٹ 40 ہزار سے بڑھا کر ڈیرھ لاکھ روپے کردی گئی ہے ۔ اسکے ساتھ نان گزیٹڈ ملازمین کے بچوں کیلئے شادی گرانٹ 15 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے ملے گی۔

تازہ ترین