کیلیفورنیا(این این آئی)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ۔شدید برفباری سےسڑکیں اور ریلوے ٹریکس برف سے ڈھک گئے۔گزشتہ روزریاست نواڈا کے پہاڑی علاقے میں 5فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ۔دوسری جانب شہری علاقوں میں برف باری کے ساتھ بارش بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں موسم مزید سخت ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔