• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے شمال مغرب سے بارش برسانے والا سسٹم داخل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید سرد اور خشک رہا گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت1،بارکھان6، دالبندین9، گوادر14، قلات3، خضدار10، لسبیلہ14، نوکنڈی13، سبی6، تربت13، ژوب1 اور زیارت میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمال مغرب سے بارش برسانے والاایک سسٹم داخل ہواہے ،جس کی وجہ سے کوئٹہ ،ژوب ،پشین ،قلعہ عبداللہ، مستونگ، زیارت ، واشک،شیرانی ،موسیٰ خیل ،قلعہ سیف اللہ لورالائی ،بارکھان، نوشکی، چاغی، سبی، ہرنائی ،کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بولان ،نصیر آباد، قلات، خضدار اور خاران میں بارش جبکہ زیارت ،قلعہ عبداللہ ،پشین،کوئٹہ اور قلات کے پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے ۔
تازہ ترین