• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن 21جنوری سے کوئٹہ میں سماعت کریگا

کوئٹہ(این این آئی)حکومت پاکستان کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن 21جنوری سے کوئٹہ میں کام شروع کریگا، کمیشن 6 روز کے دوران 78لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا۔محکمہ داخلہ کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمن کریں گے۔کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں کمیشن کی سماعت 21جنوری سے 26جنوری تک جاری رہے گی۔کمیشن 6 روز کے دوران 78لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کریگا۔
تازہ ترین