آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذائیت سے بھرپور سی فوڈ میں مچھلی سب سے ذیادہ پسند کی جاتی ہے۔سردیوں میں اس کی مانگ اور بڑھ جاتی ہے۔ ڈائیٹ کرنے والے مچھلی کا خاصا استعمال رکھتے ہیں۔ مچھلی میں قدرتی طور پر پائے جانے والے غذائی اجزاء بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔جسمانی نشوو نما اور دل و دماغ کے لیے مفید غذاہے۔ پاکستان میں سمندری ،دریائی اور فارمی مچھلی کی بھی اقسام دستیاب ہیں لیکن ٹراؤٹ اور رہو ذیادہ تر پسند کی جاتی ہیں۔ مچھلی سے کئی طرح کے لذیذ پکوان بھی بنائے جاتے ہیں۔ چند مزیدار ڈشز کی تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔

فش کٹا کٹ

اجزاء۔

رہو مچھلی۔ تین سو گرام (بون لیس)

بیسن ۔آدھا کپ

لال مرچ پاؤڈر۔ ایک سے ڈیڑھ چائے کا چمچ

بیکنگ پاؤڈر۔ ایک چٹکی

ہلدی۔ آدھا چائے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ

نمک ۔حسب ضرورت

تیل۔ حسب ضرورت

ہرا مصالحہ بنانے کے لئے:

ہرا دھنیا۔ ایک گٹھی

ہری مرچ ۔آٹھ سے دس عدد

پیاز۔ ایک عدد

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

چائنیز سالٹ۔ آدھا چائے کا چمچ

نمک ۔حسب ضرورت

لیموں۔ گارنش کے لئے

سلاد کے پتے۔ گارنش کے لئے

ترکیب۔

ایک پیالے میں بیسن، لال مرچ پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر، ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب مچھلی کو اس مکسچرسے کوٹ کرکے میری نیٹ کے لئے رکھ دیں۔

پین میں تیل گرم کرکے اس میں میری نیٹ کی ہوئی مچھلی کو فرائی کرلیں۔

جب فرائی ہوجائے تو ٹشو پیپر پر نکال کر رکھ دیں۔

ہرا مصالحہ بنانے کے لئے: چوپر میں ہرا دھنیا، ہری مرچ اور پیاز ڈال کر چوپ کرلیں۔

توے پر دو سے تین کھانے کے چمچ تیل ڈال کر چوپ کیا ہوا ہرا مصالحہ ڈال کر مکس کریں اور ڈھانپ کر کچھ دیر دم پر رکھ دیں۔

اب اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی ڈال دیں۔

پھر کالی مرچ، چائنیز سالٹ اور نمک ڈال کر کٹا کٹ چمچ کی مدد سے مچھلی کو کٹا کٹ کرلیں۔

ڈش میں نکال کر لیموں اور سلاد کے پتوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔

دم پخت مچھلی

اجزاء۔

رہو مچھلی۔ ایک کلو

لہسن پیسٹ۔ چار چائے کے چمچ

ہلدی پاؤڈر ۔چائے کا چمچ

پیاز۔ 250گرام

سرخ مرچ پاؤڈر۔ دو کھانے کے چمچ

سفید زیرہ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

میتھی دانہ۔1 چائے کا چمچ

نمک ۔حسب ذائقہ

تیل۔ حسب ضرورت

دہی۔1 کلو

گرم مصالحہ پاؤڈر۔1 چائے کا چمچ

ترکیب۔

پیاز باریک کاٹ لیں۔ ایک بڑی دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کر یں اوراس میں پیاز فرائی کر لیں۔ پیاز براؤن ہو جائیں تو نکال کر الگ رکھ دیں۔ باقی کچی پیاز کو دہی میں ملا کرگرائنڈر میںپیس لیں۔ ساتھ ہی اس میں نمک، لال مرچ، گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔ مچھلی کو اچھی طرح صاف کر کے جو پیسٹ بنایا ہے۔ اس میں ملا دیں۔ جس تیل میں پیاز فرائی کئے اسی تیل میں میتھی دانے، ہلدی اور لہسن ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد مچھلی کے قتلوں کو اس میں شامل کر دیں اور دھیمی آنچ پر مچھلی کو پکانے کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ تقریباََ ایک گھنٹے بعد مچھلی تیار ہو جائے گی ، ایک ڈش میں نکال لیں۔ گرم گرم مچھلی نان کے ساتھ سرو کر یں۔

فش امرتسری

اجزاء۔

رہو یا سرمئی مچھلی۔ آدھا کلو ﴿بڑے فلے

پیاز۔ دو عدد ﴿باریک کٹی ہوئی

ٹماٹر۔ دو عدد ﴿باریک کٹے ہوئے

لیموں۔ دو عدد

لہسن کے جوئے ۔آٹھ عدد ﴿باریک کٹے ہوئے

ادرک ۔ایک بڑا ٹکڑا ﴿باریک کٹی ہوئی

گڑ ۔ایک کھانے کا چمچ

سفید سرکہ ۔دو کھانے کے چمچ

نمک ۔حسب ذائقہ

مصالحہ کے لیے:

ہری مرچ۔ آٹھ عدد ﴿کچلی ہوئی

ہلدی۔ ایک چائے کا چمچ

سفید زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا

گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا

لال مرچ ۔ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی

تیل۔ حسب ضرورت

ترکیب۔

رہو یا سرمئی مچھلی کو دھوئے بغیر سفید سرکہ لگاکر پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔

اب اسے دھوکر چھلنی میں رکھیں، تاکہ پانی نکل جائے۔

پھر مچھلی میں تھوڑا نمک اور لیموں کا رس لگا دیں۔

اس کے بعد توا گرم کرکے ذراسی چکنائی لگائیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو توے پر رکھ کر اُن کا پانی خشک کرلیں۔

اب پیاز، ادرک، لہسن کے جوئے، لال مرچ، زیرہ اور نمک ملاکر مچھلی میں لگاکر پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔

پھر فرائینگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں مصالحہ لگی مچھلی شیلو فرائی کرلیں۔

اس کے بعد ایک کڑاہی میں ٹماٹر، گرم مصالحہ، ہلدی اور تیل ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔

پھر گڑ شامل کریں، جب گڑ پگھل جائے تو اس میں تلی مچھلی پھیلا کر ڈال دیں۔

آخر میں اوپر کچلی ہری مرچ ڈال کر پانچ منٹ دَم پر رکھ دیں۔

مزے دار امرتسری مچھلی گرم گرم نان اور سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

فش کیک

اجزاء۔

فش فلے۔ آدھا کلو

مسٹرڈ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

آلو ۔دو عدد (اُبلے اور کچلے ہوئے)

مکھن ۔دو کھانے کے چمچ

سویا ۔ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹا ہوا)

پارسلے ۔ایک چوتھائی گٹھی (باریک کٹے ہوئے)

لیموں کا رس ۔ایک کھانے کا چمچ

لیموں کا چھلکا ۔ایک عدد

نمک۔ حسب ذائقہ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

میدہ آدھی پیالی

انڈے ۔دو عدد (پھینٹے ہوئے)

ہری مرچ۔ تین عدد (باریک کٹی ہوئی)

بریڈ کرمبز۔ ایک کپ

تیل ۔تین کھانے کے چمچ

ترکیب۔

پہلے فش فلے کو تھوڑے سے پانی کے ساتھ اُبال لیں اور ٹشو پیپر کی مدد سے خشک کر لیں۔

اب اسے ہاتھ سے چورا کرکے ایک پیالے میں ڈالیں۔

پھر اس میں مسٹرڈ پاؤڈر، آلو، مکھن، سویا، پارسلے، لیموں کارس، لیموں کا چھلکا، نمک اور کالی مرچ سے اچھی طرح سے میری نیٹ کر لیں۔

جب ڈو تیار ہو جائے تو ان کے چھوٹے چھوٹے مگر موٹے سائز کے کباب بناکر میدے میں کوٹ کریں۔

پھر انھیں پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈِپ کریں اور آخر میں بریڈ کرمبز میں کوٹ کرلیں۔

اب ایک پین میں تیل گرم کرکے ان کبابوں کو دونوں طرف سے ہلکی آنچ پر گولڈن فرائی کرلیں۔

مزے دار فش کیک تیار ہیں۔

ڈیپ فرائیڈ کالا ماری

اجزاء۔

کالا ماری فش ۔تین سو گرام

لہسن کا پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ

نمک۔ حسب ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

انڈا۔ ایک عدد

پارسلے۔ ایک چوتھائی گٹھی (کٹے ہوئے)

لال مرچ ۔ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

میدہ۔ تین کھانے کے چمچ

کارن فلور۔ تین کھانے کے چمچ

بریڈ کرمبز ۔آدھی پیالی

تیل ۔تلنے کے لیے

ترکیب۔

پہلے کالا ماری فش کو گول گول رنگ میں کاٹ لیں۔

اب ایک پیالے میں لہسن کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ، انڈا اور فش شامل کرکے مکس کر لیں۔

پھر اس میں پارسلے، کُٹی لال مرچ، میدہ اور کارن فلور ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب ایک پلیٹ پر بریڈ کرمبز پھیلا کر فش کے رنگز کو کوٹ کر لیں۔

پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے فش کو ڈیپ فرائی کر لیں۔

سنہرا رنگ آنے پر کسی بھی سوس یا چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں