• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھوک اور بیماریوں سے تھر کے مزید 4بچوں کا انتقال

سندھ کے ضلع تھر پارکر کے علاقے مٹھی میں واقع سول اسپتال میں غربت، افلاس، بھوک اور پیاس کے ستائے مزید 4 بچے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں بچوں کی یہ اموات گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہوئی ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ انتقال کرنے والے بچوں میں دو نوزائیدہ ہیں جبکہ دو کی عمریں ایک دن ہیں۔

ان اموات کے بعد ماہ رواں میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب ضلع تھر پارکر میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 44 تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین