• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس کے قریب وین ڈرائیور نے گاڑی رکاوٹوں سے ٹکرا دی

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

وائٹ ہاؤس کے قریب وین ڈرائیور نے گاڑی رکاوٹوں سے ٹکرا دی، جس کے بعد اطراف کی سڑکیں اور داخلی راستے عارضی طور پر بند کر دیے گئے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری  ہے، وین ٹکرانے کے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے سے پہلے پیش آیا، جس کی تحقیقات پولیس کے ساتھ سیکرٹ سروس بھی کر رہی ہے، گاڑی ٹکرانے کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید