• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں 2مختلف مقامات پر معمرخاتون اور ایک نوجوان کو قتل اور ایک خاتون کوزخمی کر دیا گیا۔

پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

پہلا واقعہ شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک کی چٹھہ کالونی میں پیش آیا، جہاں 2نامعلوم افراد نے محنت کش زاہد کے گھر کے دروازے پر دستک دی۔

زاہد کی معمروالدہ بانو بی بی نے دروازہ کھولا تو ملزم گھر میں گھس گئے، بانو بی بی کےپہچان لینے پر ملزمان نے ڈنڈے مار کر انہیں ہلاک کر دیا۔

زاہد کی اہلیہ عطیہ آگے بڑھی تو ملزم نے اسے بھی ڈنڈے مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ادھر شیخو پوری کے علاقے لاہور روڈ کی آبادی سگیاں میں بھی نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے فضیل نامی نوجوان کوقتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

تازہ ترین