وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےساہیوال واقعہ میں زخمی بچوں کی ڈی ایچ کیو اسپتال میں عیادت کی، بچوں لواحقین نے وزیراعلیٰ سے شکوہ کیا کہ کیا یہ بچے انہیں دہشت گرد لگتے ہیں؟
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نےساہیوال میں سی ٹی ڈی کےمبینہ مقابلے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی۔
اس موقع پرغم سے نڈھال بچوں کے لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے شکوہ کہ وہ شادی میں شرکت کے لیے بوریوالہ جارہے تھے، کیا یہ بچے ان کو دہشت گرد لگتے ہیں؟ بچوں کے چچا کا کہنا تھا کہ بچے اپنے ماں باپ کے بارے میں پوچھتے ہیں وہ کہاں سے انکے ماں باپ لائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےلواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ جے آئی ٹی تشکیل دےدی گئی ہےجو 72 گھنٹےمیں رپورٹ پیش کرے گی، واقعہ کے جوبھی ذمہ دار ہونگےانکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے متاثرہ خاندان کو ہرقسم کی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔