آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر11؍ ربیع الثانی 1441ھ 9؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

25 سال بعد3فروری کو کراچی مراتھن کا انعقاد ہوگا ،کمشنر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں25 سال کے طویل عرصے بعد3فروری کو مراتھن کا انعقاد کیا جائے گا، اس بات کا اعلان کمشنرکراچی افتخار شالوانی نےہفتے کو اپنے دفتر میں میڈیاسے بات چئیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مراتھن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور اور شہر ہ آفاق شخصیات بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔مراتھن سے شہر میں یکجہتی اور امن و امان کے حوالہ سے دنیا بھر کو مثبت پیغام جائے گا کراچی میں کھیلوں کے فروغ اور عالمی مقابلوں کی بحالی میں مد د ملے گی ۔مرا تھن صبح نو بجے معین خان اکیڈمی خیابان ٹیپو سے شروع ہو گی،جس کے لئے آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ خواہشمند کمشنر کراچی کی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید