• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا،بلی کو مارنے والے شخص کو 2 سال قید

کوالالمپور (جنگ نیوز)اسلامی ملک ملائیشیا میں جانوروں کے تحفظ کا خیال نہ کرنے اور ایک بلی کو مارنے والے شخص کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔مقامی عدالت نے حاملہ بلی کو کپڑوں کی دھلائی کرنے والی مشین میں ڈال کر مارنے والے 42 سالہ موہن راج کو 2 سال قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حاملہ بلی کو مارنے والے 2 میں سے ایک مجرم کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔رپورٹ کے مطابق ملزمان نے حاملہ بلی کو گزشتہ برس کپڑے دھونے والی مشین میں ڈال کر ہلاک کیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلی کو مشین میں ڈال کر مارنے کی ویڈیو 2018 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، جس میں ملزمان کو بلی کو مشین میں ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔اس کیس میں مجموعی طور پر تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے 2 افراد کو اس کیس سے بری کردیا گیا۔ابتدائی طور پر سزا پانے والے مجرم کو بھی مجرم قرار نہیں دیا گیا تھا، تاہم رواں ماہ 17 جنوری کو اسےمجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنادی گئی۔

تازہ ترین