• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال واقعہ قابل مذمت،پنجاب حکومت حقائق سےآگاہ کرے، پیپلز پارٹی

ملتان( سٹاف رپورٹر) حکومت نے ثابت کر دیا کہ عوام ان کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ ساہیوال میں ہونے والا واقعہ ظلم و بربریت کی بد ترین مثال ہے ۔ پنجاب حکومت اس واقعہ کی مکمل تفصیلات سے فوری طور پر عوام کو آگاہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاھین، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، سٹی سیکرٹری انفارمیشن ریاض رضا، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل و انچارج میڈیا سیل پیپلزپارٹی ملتان سٹی خواجہ عمران، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ملتان ضلع رئیس الدین قریشی، ترجمان ملتان سٹی وحیدالحسن بھٹہ جانباز نے مشترکہ بیان میں کیا ۔ سٹریٹ کرائم میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔ 100 دن میں تبدیلی لانے والوں نے 150 دن گزرنے کے باوجود بھی کچھ نہیں کیا۔
تازہ ترین