راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سنیٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ ساہیوال فائرنگ واقعہ اندوہناک اور بربریت کی بدترین مثال ھے۔حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ھو چکی ھے۔ اپنے ایک بیان میں لیگی سنیٹرنے کہاکہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائےاورحقائق تک پہنچنے تک ذمہ داروں کو معطل کیا جائے۔