• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں، پریشان ہوں،بچوں کی آنکھوں کےسامنے ان کےوالدین کوگولیاں ماری گئی، ان بچوں کی تمام ترذمے داری ریاست اٹھائے گی۔

گزشتہ روز ساہیول میں پیش آئےسی ٹی ڈی کی جانب سے مبینہ فائرنگ کے واقعے پر وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سے  پہلابیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال کسی بھی والدین کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے.

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ دہشت گردی کیخلاف نمایاں خدمات سرانجام دے چکا ہے تاہم قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں۔


انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جتنی جلدی جےآئی ٹی رپورٹ آئےگی اس پرفوری کارروائی کی جائیگی۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے وزیر اعظم سے اس واقعے پر قوم سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔


تازہ ترین