گوجرانوالہ کے علاقے لدھے والا وڑائچ میں گزشتہ رات کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی ) اور دشت گردوں کے مبینہ مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانوالہ میں ہونے والے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد کاشف لنگڑا اور عبدالرحمٰن مارے گئے تھے ۔
ترجمان کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور ملکی و غیر ملکی شخصیات کے اغوا میں ملوث تھے ، ملزمان کے دو ساتھی چند روز قبل فیصل آباد میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے تھے ۔