سانحہ ساہیوال پر پنجاب حکومت کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔
جے آئی ٹی نے تحقیقات کے آغاز میں ساہیوال میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کئے۔
پنجاب حکومت نےایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کی سربراہی میں ساہیوال واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے جائے وقوعہ دورہ کیا اور زیر حراست سی ٹی ڈی اہلکاروں سے بھی تفتیش کی۔
جے آئی ٹی کے ممبران نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر سے بھی معلومات حاصل کیں۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کو پیش کی جانے والی سی ٹی ڈی رپورٹ کو تفتیش کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔