بارسلونا (جواد چیمہ) پی آئی اے کی ڈائریکٹر فلائٹ بارسلونا سے سیالکوٹ کے لیے روانہ ہوئی تو ائر پورٹ پر قونصل جنرل عمران علی چوہدری، ویلفیئر اتاشی عمر عباس میلہ، سعید بٹ اور دیگر کمیونٹی شخصیات نے مسافروں کو الوداع کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور مٹھائی کھلائی۔ اسپین سمیت یورپ بھر میں پاکستان کمیونٹی کی خواہش رہی ہے کہ لاہور، اسلام آباد کی بجائے سیالکوٹ سے پی آئی اے کی پرواز شروع کی جائے۔ پی آئی اے نے بھی ڈیمانڈ کے پیش نظر ہفتہ میں سیالکوٹ کے لیے ایک پرواز اعلان کیا تو لوگوں کا رش لگ گیا۔ جانے والی پہلی پرواز مسافروں سے مکمل بھری ہوئی تھی۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق آنے والے مہینوں میں بھی سیالکوٹ روٹ پر بہت زیادہ رش رہے گا۔ دوسری جانب سیالکوٹ کے لیے پرواز سے سیالکوٹ شہر کو انٹر نیشنل سٹی کا درجہ بھی حاصل ہوگیا ہے جس سے قوی امید کی جارہی ہے کہ فرانس اور اسپین کے بزنس مین جو سیالکوٹ سے کھیلوں کے سامان اور دیگر مصنوعات میں دلچسپی والوں کا رجحان بھی بڑے گا اور اس پرواز کے ذریعے کم وقت میں زیادہ مقاصد حاصل کریں گے کیونکہ جب کوئی بزنس مین پاکستان جاتا ہے تو اسے تمام میٹنگز اور رہائش کے لیے لاہور یا اسلام آباد سے سیالکوٹ آنا پڑتا تھا، اب براہ راست سیالکوٹ جانے سے وقت اور مالی بچت ہوگی۔