• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسٹریلین اوپن ٹینس، فیڈرر، شراپووا اور اینجلک کربر کو شکست

میلبورن(جنگ نیوز) سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں اتوار کا دن سنسنی خیز نتائج سے بھرپور رہا ۔ دفاعی چیمپئن سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر، عالمی نمبر دو خاتون کھلاڑی جرمنی کی اینجلک کربر اور سابق چیمپئن روس کی ماریا شراپووا حیران کن شکست کھاکر باہر ہوگئے ۔


14 ویں سیڈ یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس نے 20 بار کے فاتح فیڈرر کو تین گھنٹے 45منٹ کی جدوجہد میں شکست دے کر باہر کا راستہ دکھا دیا۔ اسپین کے رافیل نڈال نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ کو زیر کرکے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ امریکن کھلاڑی ڈینلی روز کولنز نے کربر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے ماریا شراپووا کو ہرا کر پہلی مرتبہ گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تازہ ترین