• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا یونٹ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا ملازمین کے ساتھ ہتک آمیز رویے کیخلاف تالہ بندی کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایپکا یونٹ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے ملازمین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر سپرنٹنڈنٹ انجینئرنگ کے خلاف مکمل تالہ بندی کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ایپکا یونٹ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے جنرل سیکرٹری غلام قاسم کی صدارت میں اجلاس ہوا ، انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم کے ملازمین کے ساتھ توہین آمیز رویہ قابل افسوس ہے، 23 جنوری تک معاملات ٹھیک نہ کئے تو پھر ایپکا یونٹ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ باقاعدہ تحریک چلائے گی ، دریں اثنا مذمتی قرارداد بھی پاس کی گئی جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری ایپکا خالد جاوید سنگھیڑا نے تحریک میں شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین