بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بارش کےبعد صفائی کی صورت حال ابتر ہوگئی ہے، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کوئٹہ میں بارش کا سلسلہ گزشتہ روز ہی تھم گیا تھا، وادی میں آج مطلع صاف ہے لیکن 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود شہر کی صفائی نہ ہوسکی۔
مختلف وسطی اور نواحی علاقوں میں بارش کےبعد صفائی کی صورن حال ابتر ہے، سڑکوں پر جگہ جگہ کیچڑ، مٹی اور گندگی موجود ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدوفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
بارش کے دوران غائب رہنے کے بعدمیٹروپولیٹن کارپوریشن کا صفائی کاعملہ اور مشینری حرکت میں آگئی لیکن تاخیر کے بعد۔
میکانگی روڈ،کواری روڈ،عارف روڈسمیت مختلف علاقوں سے کچرہ اٹھانےکاکام شروع کردیاگیا،،اس کے علاوہ شہرکے دیگر مختلف علاقوں میں صفائی کاعملہ اورمشینری کچرہ اٹھانےکےکام میں مصروف ہے۔