آسٹریلین اوپن ٹینس مقابلے میں ڈرون کی دھواں دھار انٹری نے ایمپائر،کھلاڑیوں سمیت شائقین کو حیران و پریشان کردیا۔
یہ واقعہ آسٹریلیا میں جاری ٹینس مقابلے کے دوران پیش آیا جب روسی کھلاڑی ماریہ شراپوا اور آسٹریلوی کھلاڑی ایشلی بارٹی کے درمیان میچ جاری تھا کہ ایونٹ کی کوریج کرتا ڈرون کیمرا بے قابو ہوتا ایمپائر کی کرسی سے برے طرح ٹکرایا۔
جس کے باعث ایمپائر کی کرسی کی چھت اُڑ گئی اور ایمپائر سمیت دیگر کھلاڑی بے قابو ڈرون کی زد میںآنے سے بال بال بچ گئے۔
واقع کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔