اسلام آباد.....اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے 31مارچ کو طلب کرلیا ہے۔
پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہوئی۔استغاثہ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی۔عدالت نے پرویز مشرف کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 31مارچ کو طلب کرلیا۔
پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا پرویز مشرف بیمار ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں۔فرد جرم عائد ہونے کے بعد خصوصی عدالت نے حاضری سے استثنا دیا تھا۔جسٹس مظہر عالم نے پوچھاپرویز مشرف کو حاضری سے استثنا کس نے دیا؟
وکیل پرویز مشرف نے عدالت کو بتایا پرویز مشرف ضمانت پر ہیں ، انھیں حاضری سے استثنا حاصل ہے۔ وکیل استغاثہ اکرم شیخ نے کہا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر ہونا چاہیے ۔خصوصی عدالت کیس کو ملتوی کرے تو اس کی ٹھوس وجوہات ہونی چاہئیں۔